چیٹ سپورٹ انسٹیٹیوٹ کی فراہم کردہ سہولت ہے جس کے ذریعے طلباء اپنی کسی بھی شکایت، تکنیکی مسئلے یا عمومی سوال کے لیے سپورٹ ٹیم سے براہِ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔
اوقاتِ دستیابی:
روزانہ صبح 9:00 بجے سے رات 9:00 بجے تک
استعمال کا مقصد:
چیٹ سپورٹ صرف انسٹیٹیوٹ کی سپورٹ ٹیم سے رابطے کے لیے ہے۔ آپ درج ذیل معاملات کے لیے چیٹ سپورٹ یا ای میل سپورٹ استعمال کریں:
کلاس کی ریکارڈنگز سے متعلق مسائل
کلاس کے اوقات یا ٹائمنگز سے متعلق سوالات
اسائنمنٹس سے متعلق رہنمائی یا اپلوڈنگ کے مسائل
اکاؤنٹ، لاگ اِن، یا یوزرنیم کے مسائل
کسی بھی قسم کی شکایت یا ادارے سے متعلق معلومات
یہ تمام تر مسائل صرف انہی ذرائع (WhatsApp) کے ذریعے حل کیے جاتے ہیں۔ دیگر مقامات پر بھیجا گیا پیغام زیرِ غور نہیں لایا جا سکتا کیونکہ ان معاملات کے لیے صرف سپورٹ ٹیم ہی دستیاب ہوتی ہے۔
اہم ہدایات:
پیغام بھیجتے وقت اپنا Username اور Batch Number لازماً لکھیں۔
اپنی پہلی ہی میسج میں مسئلے کی مکمل تفصیل اور اسکرین شاٹس شامل کریں تاکہ سپورٹ ٹیم آپ کی بہتر اور فوری رہنمائی کر سکے۔